QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کا سندھ حکومت پر کورونا مریضوں سے پیسے لینے کا الزام

1 Jun 2020 23:28

پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ وفاق کو چاہئے کہ سندھ کو ٹیک اوور کرلے، انہوں نے الزام لگایا کہ کرونا کے مریضوں کو 15 لاکھ روپے لیکر اسپتالوں میں داخل کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحريک انصاف سندھ نے وفاق سے صوبے کا کنٹرول سنبھالنے کا مطالبہ کر ديا، کراچی میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہيں، بلاول بھٹو زرداری کب جاگيں گے، سندھ میں 15 لاکھ روپے ليکر کورونا وائرس کے مريض کو داخل کيا جا رہا ہے، اگر لاک ڈاؤن سخت کيا، تو عوام کا ہاتھ سندھ کے حکمرانوں کے گريبان پر ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنماؤں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، ساتھ ہی وفاق سے صوبے کا کنٹرول سنبھالنے کا بھی مطالبہ کر دیا۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ سرکاری اسپتال ميں کورونا کے مريضوں کا علاج کرنيوالے ڈاکٹرز کيلئے کچھ نہيں کيا جا رہا، سول اسپتال کے ڈاکٹرز اپنا ماسک خود خریدتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کب جاگیں گے؟، وفاق کو چاہئے کہ سندھ کو ٹیک اوور کرلے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کرونا کے مریضوں کو 15 لاکھ روپے لیکر اسپتالوں میں داخل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے لاک ڈاؤن سخت کرنے پر سندھ حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا کیا گیا، تو عوام کا ہاتھ سندھ کے حکمرانوں کے گريبان پر ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 866030

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866030/پی-ٹی-ا-ئی-کا-سندھ-حکومت-پر-کورونا-مریضوں-سے-پیسے-لینے-الزام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org