QR CodeQR Code

عراق، حشد الشعبی کے ہاتھوں مزید 2 داعشی کمانڈرز گرفتار

1 Jun 2020 23:33

حشد الشعبی کے مرکزی دفتر سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار شدہ داعشی کمانڈرز میں سے ایک صوبہ نینوی میں ہونیوالے بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے شمالی شہر موصل میں حشد الشعبی کی نینوی انٹیلیجنس یونٹ اور بریگیڈ 33 کی جانب سے ہونے والے ایک مشترکہ آپریشن میں بین الاقوامی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم داعش کے 2 کمانڈرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حشد الشعبی کے مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار شدہ داعشی کمانڈرز میں سے ایک صوبہ نینوی میں ہونے والے بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ واضح رہے کہ عراقی عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کی جانب سے عراق کے صوبوں نینوی اور صلاح الدین کے شامی سرحد تک پھیلے وسیع علاقوں میں گذشتہ ماہ سے جاری آپریشن میں تاحال دسیوں داعشی دہشتگرد ہلاک اور متعدد داعشی کمانڈرز گرفتار کئے جا چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 866035

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866035/عراق-حشد-الشعبی-کے-ہاتھوں-مزید-2-داعشی-کمانڈرز-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org