QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا حکومت کا کورونا وائرس ایمرجنسی میں توسیع کا اعلان

1 Jun 2020 23:55

محکمہ صحت کی جانب سے باضابطہ سرکاری اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ایمرجنسی توسیع ڈی جی ہیلتھ سروسز اور ماہرین وبائی امراض کے مشورے پر کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا وائرس ایمرجنسی میں 10 اگست تک توسیع کا اعلان کردیا ہے۔ صوبائی حکومت نے کورونا وائرس ایمرجنسی میں 10 اگست تک توسیع کردی جب کہ محکمہ صحت کی جانب سے باضابطہ سرکاری اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ایمرجنسی توسیع ڈی جی ہیلتھ سروسز اور ماہرین وبائی امراض کے مشورے پر کی گئی ہے، جس کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی لاکر عوام کو اس وبائی مرض سے محفوظ بنانا ہے۔


خبر کا کوڈ: 866050

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866050/خیبر-پختونخوا-حکومت-کا-کورونا-وائرس-ایمرجنسی-میں-توسیع-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org