QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا پولیس کے جوانوں کو ’’شیرو‘‘ کے نام سے پکارنے کا نوٹی فکیشن واپس

2 Jun 2020 09:46

تصحیح شدہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پولیس افسران اپنے جوانوں کو عزت و احترام کے ساتھ ان کے نام سے پکاریں، ان کی عزت و وقار کو ملحوظ رکھتے ہوئے حکم پر سختی سے عمل کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پولیس کے جوانوں کو ’’شیرو‘‘ کے نام سے پکارنے کا نوٹی فکیشن آئی جی کی مداخلت پر واپس لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس نے  حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اب سے خیبر پختونخوا پولیس کے جوانوں کو ’’شیرو‘‘ کے لقب سے پکارا جائے۔ حکم نامے کے مطابق جوانوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھنے اور ان کی قربانیوں کے اعتراف میں خیبر پختونخوا پولیس نے سپاہیوں کو شیرو کے نام سے پکارنے کے احکامات جاری کئے تھے، تاہم آئی جی خیبر پختونخوا نے معاملے کا نوٹس لے کر مداخلت کرتے ہوئے نوٹی فکیشن واپس لینے کا حکم جاری کر دیا۔
KPK Police Notification about Calling SHERO
تصحیح شدہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پولیس افسران اپنے جوانوں کو عزت و احترام کے ساتھ ان کے نام سے پکاریں، ان کی عزت و وقار کو ملحوظ رکھتے ہوئے حکم پر سختی سے عمل کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 866073

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866073/خیبر-پختونخوا-پولیس-کے-جوانوں-کو-شیرو-نام-سے-پکارنے-کا-نوٹی-فکیشن-واپس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org