QR CodeQR Code

کوئی جمہوریت میڈیا کی آزادی کے بغیر نہیں چل سکتی، انتونیو گوتریس

2 Jun 2020 09:56

یو این سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں پولیس اہل کاروں کو انسانی حقوق کی تربیت بھی دی جانی چاہیے، امریکہ میں مظاہروں کے دوران صحافیوں پر پولیس کے حملوں پر تشویش ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکی حکام سے کہا ہے کہ وہ مظاہرین سے تحمل سے نمٹیں اور پولیس تشدد کے الزامات کی تحقیقات کرائیں۔ سیکرٹری جنرل گوتریس کے ترجمان نے کہا کہ مظاہرے پرامن ہونے چاہیں، پچھلے چند دنوں میں پولیس تشدد کے کیس سامنے آئے ہیں، دنیا بھر میں پولیس اہل کاروں کو انسانی حقوق کی تربیت بھی دی جانی چاہیے۔ ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو مظاہروں کے دوران صحافیوں پر پولیس کے حملوں پر بھی تشویش ہے، صحافیوں پر حملہ معاشرے پر حملے کے مترادف ہے اور کوئی جمہوریت میڈیا کی آزادی کے بغیر نہیں چل سکتی۔


خبر کا کوڈ: 866076

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866076/کوئی-جمہوریت-میڈیا-کی-ا-زادی-کے-بغیر-نہیں-چل-سکتی-انتونیو-گوتریس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org