QR CodeQR Code

عمران خان کا اطالوی ہم منصب کو ٹیلی فون، کرونا اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت

2 Jun 2020 11:37

ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم نے اٹلی کے وزیراعظم کو کورونا کا مقابلہ کرنے کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ ہمیں کورونا سے صحت اور سماجی و اقتصادی اثرات کے دہرے چیلنج کا سامنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان  نے وزیراعظم نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کیلئے قرضوں میں نرمی کا عالمی پروگرام ناگزیر ہے، کم ترقیافتہ ممالک دنیا کے تعاون کے بغیر اقتصادی بحران سے نہیں نمٹ سکتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے یہ بات اٹلی کے وزیراعظم سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ دوران گفتگو دونوں رہنماوں کے درمیان کورونا وبا اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اٹلی میں کورونا سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اٹلی کے وزیراعظم کو کورونا کا مقابلہ کرنے کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ ہمیں کورونا سے صحت اور سماجی و اقتصادی اثرات کے دہرے چیلنج کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اٹلی کے ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور بھارتِ افواج کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے  آگاہ کیا۔ عمران خان نے مطالبہ کیا کہ  بھارت میں کورونا کے بعد مسلمانوں سے ناروا سلوک کا عالمی برادری نوٹس لے۔
 


خبر کا کوڈ: 866126

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866126/عمران-خان-کا-اطالوی-ہم-منصب-کو-ٹیلی-فون-کرونا-اور-مقبوضہ-کشمیر-کی-صورتحال-پر-بات-چیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org