QR CodeQR Code

جسٹس فائز عیسیٰ کیس، وفاق سے چار سوالوں کے جواب طلب

2 Jun 2020 16:25

عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ یہ الزام ہے کہ مواد غیر قانونی طریقے سے اکٹھا ہوا، آپ نے مواد کو غیرقانونی اکٹھا کرنے پر دلائل دینے ہیں۔ جسٹس مقبول باقر نے سوال کیا کہ اثاثہ جات ریکوری یونٹ نے کس حیثیت سے معلومات اکٹھی کی؟ ساتھ ہی فروغ نسیم سے عدالت نے سوالات کیے کہ شکایت اثاثہ جات ریکوری یونٹ کو کیوں بھیجی گئی؟


اسلام ٹائمز۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں سپریم کورٹ نے وفاق سے چار سوالوں کے جواب طلب کر لیے۔ عدالت عظمیٰ میں جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 10 رکنی فل کورٹ نے صدارتی ریفرنس کے خلاف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ یہ الزام ہے کہ مواد غیر قانونی طریقے سے اکٹھا ہوا، آپ نے مواد کو غیرقانونی اکٹھا کرنے پر دلائل دینے ہیں۔ جسٹس مقبول باقر نے سوال کیا کہ اثاثہ جات ریکوری یونٹ نے کس حیثیت سے معلومات اکٹھی کی؟ ساتھ ہی فروغ نسیم سے عدالت نے سوالات کیے کہ شکایت اثاثہ جات ریکوری یونٹ کو کیوں بھیجی گئی؟ اور شکایت صدر مملکت یا جوڈیشل کونسل کو کیوں نہیں بھیجی گئی؟ ان سوالات کے جوابات دینے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کو تیاری کے لیے مزید 12 گھنٹوں کا وقت دے رہے ہیں، جس کے ساتھ ہی مذکورہ معاملے کی سماعت کل صبح ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کردی گئی۔


خبر کا کوڈ: 866174

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866174/جسٹس-فائز-عیسی-کیس-وفاق-سے-چار-سوالوں-کے-جواب-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org