QR CodeQR Code

وزیر اعلیٰ جی بی نے سیاحت کا شعبہ کھولنے کا فیصلہ مسترد کر دیا

2 Jun 2020 16:56

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ لوگ بھوک سے نہیں کرونا سے مر رہے ہیں، ملک کے دیگر صوبوں سے آنے والے کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں اور شرح اموات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے جی بی میں سیاحتی شعبہ کھولنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ بھوک سے نہیں مر رہے بلکہ کرونا سے مر رہے ہیں۔ گلگت بلتستان میں بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ پر عائد پابندی کو جاری رکھا جائے گا۔ جی بی میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک کے دیگر صوبوں سے آنے والے کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں اور شرح اموات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ دیگر صوبوں سے گلگت بلتستان آنے والوں کیلئے کرونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ لازمی ساتھ لانا ہوگی۔ بغیر کرونا وائرس ٹیسٹ رپورٹ کے صوبے میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیاحت کا شعبہ جی بی کیلئے انتہائی اہم ہے لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا موجودہ صورتحال میں خصوصی ایس او پیز کو تیار کئے بغیر سیاحت کو کھولنا ممکن نہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ کے پی کے اور جی بی میں سیاحت کا شعبہ کھول دیا جائے گا اور لاک ڈائون میں بھی نرمی کی جائے گی۔ اس فیصلے کی وزیر اعلیٰ جی بی نے مخالفت کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 866179

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866179/وزیر-اعلی-جی-بی-نے-سیاحت-کا-شعبہ-کھولنے-فیصلہ-مسترد-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org