0
Tuesday 2 Jun 2020 17:30

پنجاب میں کرونا وائرس سے ایک روز میں ریکارڈ 43 اموات

پنجاب میں کرونا وائرس سے ایک روز میں ریکارڈ 43 اموات
اسلام ٹائمز۔ صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس سے ایک روز میں ریکارڈ 43 اموات سامنے آگئیں۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1610 نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 27850 ہوگئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں 43 اموات بھی ہوئیں جس سے یہ تعداد 540 تک پہنچ گئی۔ اب تک 7 ہزار 116 مریض صحتیاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔ دوسری جانب ملک بھر میں وائرس کے کیسز کی تعداد 77 ہزار سات سو سے تجاوز کر گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 866184
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش