QR CodeQR Code

امریکی جیل میں قید ایرانی سائنسدان رہا

2 Jun 2020 18:03

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے انسٹاگرام پیج میں کہا کہ سیروس عسکری کو ایران لانے والا طیارہ امریکہ سے ایران کیلئے ٹیک آف کر گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی جیل میں قید ایرانی سائنسدان سیروس عسکری کو رہائی مل گئی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے انسٹاگرام پیج میں کہا کہ سیروس عسکری کو ایران لانے والا طیارہ امریکہ سے ایران کیلئے ٹیک آف کر گیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے کل پیر کے روز اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ ڈاکٹر عسکری جلد ہی ایران آجائیں گے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ 59 سالہ ایرانی سانئسدان جو نومبر 2019ء میں اوہائیو یونیورسٹی میں اپنی تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق کاروباری راز چوری کرنے کے الزام سے باعزت بری ہو گئے تھے تاہم ویزہ منسوخی کی وجہ سے امریکی امیگریشن ادارے میں نظر بند تھے۔


خبر کا کوڈ: 866195

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866195/امریکی-جیل-میں-قید-ایرانی-سائنسدان-رہا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org