1
Tuesday 2 Jun 2020 19:36

جولائی کے اختتام تک سپین کے فوجی بھی عراق سے نکل جائیں گے، عراقی میڈیا

جولائی کے اختتام تک سپین کے فوجی بھی عراق سے نکل جائیں گے، عراقی میڈیا
اسلام ٹائمز۔ عراقی میڈیا نے خبر دی ہے کہ امریکی اتحاد کے تحت عراق میں موجود سپین کے 530 فوجی آئندہ ماہ جولائی کے آخر تک ملک سے نکل جائیں گے۔ عراقی دارالحکومت بغداد کے مشرق میں واقع فوجی اڈہ "گرین کیپٹین" عراق کے اندر سپینش فوجیوں کا اہم ترین فوجی اڈہ ہے جس میں اس وقت 530 سپینش فوجی موجود ہیں۔ عرب ای مجلے عین العراق کے مطابق عراق میں موجود سپینش فوجیوں کا مشن تمام ہو چکا ہے اور انہیں عنقریب ہی ملکی سرزمین کو چھوڑ دینا ہے۔ سپین کے میڈیا کے مطابق اس کے فوجی عراقی سرزمین پر عراقی فورسز کو عسکری تربیت دینے کی غرض سے موجود تھے جبکہ سپینش فوجی تاحال عراقی فوج کے 17 اور عراقی پولیس کے 10 بریگیڈز کو ٹریننگ دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سپین کی وزرت دفاع نے اعلان کر رکھا ہے کہ عراق سے امریکی فورسز اور اس کے اتحادیوں کے مکمل انخلاء کے لئے دی جانے والی 14 ماہ کی ڈیڈلائن ختم ہونے یا سال 2021ء کی ابتداء سے قبل ہی سپین کے فوجی عراق و افغانستان سے نکل جائیں گے۔ یاد رہے کہ اس حوالے سے امریکی فوجی اتحاد کے ترجمان مائیلزکاگینز نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ عراق کے اندر امریکہ کے بین الاقوامی فوجی اتحاد میں اردن، کویت، مصر اور بحرین سمیت 30 سے زائد ممالک کے 8 ہزار فوجی موجود ہیں۔ امریکی فوجی اتحاد کے ترجمان نے کہا تھا کہ امریکی فورسز القائم، ابوغریب اور القیارہ فوجی اڈوں سے عقب نشینی کرنے کے بعد اپنے ٹریننگ پروگرام کو آگے بڑھانے کے لئے اب صرف بغداد و اربیل کے فوجی اڈوں میں موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 866214
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش