QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان، مدرسے کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق، 13 زخمی

2 Jun 2020 19:38

واقعہ کے وقت 20 سے زائید بچے عمارت میں موجود تھے جو کہ روزانہ دینی تعلیم کے حصول کی خاطر ایک گھنٹے کے پہاں آتے تھے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دو زخمیںوں کی حالت تشویشناک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے میر علی سب ڈویژن کے علاقے شوہ میں حالیہ بارشوں سے متاثر ہونے والی مدرسے کی چھت اچانک گر گئی، واقعہ کے وقت 20 سے زائید بچے عمارت میں موجود تھے جو کہ روزانہ دینی تعلیم کے حصول کی خاطر ایک گھنٹے کے پہاں آتے تھے۔ واقعہ میں اب تک 6 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں، جبکہ 13 زخمی ہوئے ہیں جنہیں ٹل شہر کے ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دو زخمیںوں کی حالت تشویشناک ہے۔


خبر کا کوڈ: 866215

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866215/شمالی-وزیرستان-مدرسے-کی-چھت-گرنے-سے-6-بچے-جاں-بحق-13-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org