0
Tuesday 2 Jun 2020 19:38

کراچی، آن لائن ٹرانسپورٹ اور بسیں چلانے کی اجازت دیدی گئی

کراچی، آن لائن ٹرانسپورٹ اور بسیں چلانے کی اجازت دیدی گئی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں لوکل بسيں چلانے کی اجازت مل گئی ہے، آن لائن ٹرانسپورٹ بھی چلانے کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور کل بروز بدھ سے کراچی ميں بسيں چليں گی۔ سندھ حکومت نے کراچی ميں لوکل بسيں چلانے کی اجازت دے دی ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کيلئے مانیٹرنگ اور انسپیکشن ٹیم قائم کر دی گئی ہیں، ٹرانسپورٹرز کيلئے ایس او پیز پر عمل ضروری ہوگا۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے واضح کر دیا ہے کہ اگر ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا، تو گاڑیاں بند کر دی جائیں گی۔ سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ تقریبا سوا دو ماہ سے بند ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران کسی بس کو سڑک پر آنے کی اجازت نہیں تھی۔ شہر کے کچھ روٹس پر چنگچی رکشہ چلائے جا رہے تھے۔

اویس شاہ نے مزید بتایا کہ ایک شہر سے دوسرے شہر چلنے ٹرانسپورٹ بند ہوگی۔ صوبائی وزیرٹرانسپورٹ نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں آن لائن ٹرانسپورٹ سروسز کو بھی بحال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ آن لائن ٹیکسی سروس میں صرف 2 افراد کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی، ہنگامی صورتحال میں ٹیکسی میں مزید ایک شخص کو ساتھ بٹھایا جا سکے گا۔ اویس قادر شاہ کے مطابق آٓن لائن بس سروس کو سیٹ بائے سیٹ سروس چلانے کی اجازت ہوگی، بس میں ایئرکنڈیشن چلانے کی اجازت نہیں ہوگی، جو ٹرانسپورٹر اے سی چلائے گا، وہ ایک سیٹ پر ایک مسافر بٹھائے گا۔
خبر کا کوڈ : 866216
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش