0
Tuesday 2 Jun 2020 20:01

ادارہ التنزیل کے زیراہتمام امام خمینیؒ کی قرآنی خدمات پر سیمینار 4 جون کو ہوگا

ادارہ التنزیل کے زیراہتمام امام خمینیؒ کی قرآنی خدمات پر سیمینار 4 جون کو ہوگا
اسلام ٹائمز۔ 4 جون کو امام راحل سید روح اللہ موسوی الخمینیؒ کی برسی کے موقع پر دنیا بھر میں تقریبات کا انعقاد ہوتا ہے جبکہ ایران سے براہ راست رہبر مسلمین سید علی خامنہ ای کا خطاب بھی ہوگا۔ پاکستان میں ادارہ التنزیل اور خادمانِ قرآن کریم کے زیر اہتمام آن لائن محفل قرائت قرآن کریم و سیمینار بعنوان امام خمینی کی قرآنی خدمات بھی منعقد ہوگا۔ سیمینار میں ادارہ التنزیل کے سربراہ ڈاکٹر مولانا سید علی عباس نقوی، سید ثاقب اکبر نقوی اور قاری محمد وجاہت خصوصی سیمینار میں امام راحل کی آفاقی مذہب اسلام کیلئے خدمات  پہ بھی روشنی ڈالیں گے۔ سیمینار ادارہ التنزیل کے پیجز اور زوم اپلیکیشن کی مدد سے 4 جون کو رات 9 بجے براہ راست دیکھا جائے گا۔ ادارہ النتزیل کے ترجمان کے مطابق کورونا خدشات کے پیش نظر سیمینار آن لائن منعقد کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 866219
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش