0
Tuesday 2 Jun 2020 22:00

خود کفیل ہندوستان کیلئے سب کا تعاون ضروری ہے، نریندر مودی

خود کفیل ہندوستان کیلئے سب کا تعاون ضروری ہے، نریندر مودی
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے سامنے ’خود انحصار ہندوستان‘ کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو تیز رفتار ترقی کی راہ پر واپس لانے اور خود انحصار ہندوستان کی تعمیر کے لئے پانچ چیزیں بہت اہم ہیں، جن میں خود ارادی، شمولیت، سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچہ اور جدت طرازی شامل ہے۔ نریندر مودی نے آج انڈسٹری بورڈ سی آئی آئی کے 125ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت اعتماد ہے کہ ہندوستان ایک بار پھر ترقی کی راہ پر واپس لوٹے گا۔ انہوں نے کہا کہ تیزی سے ترقی کی راہ پر ہندوستان کو واپس لانے اور خود انحصار ہندوستان کی تعمیر کے لئے پانچ چیزیں ضروری ہیں۔ آج ہندوستان پر دنیا بھر کا اعتماد بڑھاہے اور ہندوستانی صنعت کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ خود انحصار ہندوستان کا مطلب روزگار پیدا کرنا اور اعتماد پیدا کرنا ہے تاکہ عالمی سپلائی سلسلے میں ہندوستان کا حصہ مستحکم ہوسکے۔ بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ اب ملک نے لاک ڈاؤن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے تاجروں سے کہا کہ حکومت ان کے ساتھ ہے، اب انہیں ایک قدم آگے بڑھانا چاہیئے، حکومت چار قدم آگے بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ تین ماہ قبل ملک میں ایک بھی پی پی ای کٹ نہیں بنائی گئی تھی، لیکن آج روزانہ تین لاکھ کٹس بن رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 866226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش