0
Tuesday 2 Jun 2020 22:02

انڈیا کا نام بھارت کرنے سے متعلق درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت نہیں ہوسکی

انڈیا کا نام بھارت کرنے سے متعلق درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت نہیں ہوسکی
اسلام ٹائمز۔ بھارت کا انگریزی نام ’انڈیا‘ کو تبدیل کر کے ’بھارت‘ یا ’ہندوستان‘ کرنے سے متعلق ایک درخواست پر سپریم کورٹ میں آج بھی سماعت نہیں ہوسکی۔ معاملے کی سماعت آج پہلے سے متعین تھی لیکن چیف جسٹس شرد اروند بوبڑے کی عدم موجودگی کی وجہ سے اسے کل تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔ سپریم کورٹ ویب سائٹ پر اپلوڈ کی گئی ایک نوٹس کے مطابق جسٹس بوبڑے کی غیر حاضری کے سبب ان کی صدارت والی تین رکنی بنچ کے سامنے آج درج تمام معاملوں کی سماعت ملتوی کی گئی ہے۔ اب ان معاملوں کی سماعت کل یعنی 3 جون کو ہوگی۔ ان میں نمہ نامی شخص کی وہ درخواست بھی شامل ہے جس میں ملک کا نام انڈیا کے بدلے بھارت یا ہندوستان کرنے کے لئے آئین کے آرٹیکل 1 میں ترمیم کی ہدایت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ متعلقہ درخواست پر سماعت 29 مئی کو نہیں ہوسکی تھی کیونکہ چیف جسٹس اس روز بھی موجود نہیں تھے۔ اس کے بعد سماعت کے لئے آج کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ درخواست گذار نے انڈیا لفظ کو استعمار اور غلامی کی علامت قرار دیتے ہوئے ایکٹ ایک میں ترمیم کی مرکز کو ہدایت دینے کی درخواست کی ہے۔ درخواست گذار نے یہ عرضی وکیل راجکشور چودھری کے ذریعہ دی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ انڈیا کی جگہ بھارت کرنے سے ملک میں ایک قومی جذبہ بیدار ہوگا۔ درخواست گذار نے اپنی عرضی میں 15 نومبر 1948ء کو ہوئے آئین کے مسودے کا بھی تذکرہ کیا ہے، جس میں آئین کے مسودہ ایک کے آرٹیکل ایک پر بحث کرتے ہوئے ایم اننتشینم اینگر اور سیٹھ گووند داس نے انڈیا کی جگہ بھارت، بھارت ورس، ہندوستان ناموں کو اختیار کرنے کی وکالت کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 866228
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش