0
Tuesday 2 Jun 2020 21:42

بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 1.99 لاکھ کے قریب

بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 1.99 لاکھ کے قریب
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس وباء کے آٹھ ہزار سے زیادہ کیسز درج کئے جانے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 1.99 لاکھ کے قریب پہنچ گئی اور اس دوران وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5598 ہوگئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8171 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 198706 ہو گئی۔ اس دوران 204 افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5598 ہوگئی۔ ملک میں اب تک ایکٹییو کیسز کی تعداد بڑھ کر 97582 ہوگئی ہے۔ مہاراشٹر اس وباء سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ریاست ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2358 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 76 افراد کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس وباء سے متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 70013 اور اس جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2362 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 866231
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش