0
Tuesday 2 Jun 2020 21:39

مدارس اسلامیہ فی الحال بند ہی رہیں گے، مولانا رحمت اللہ

مدارس اسلامیہ فی الحال بند ہی رہیں گے، مولانا رحمت اللہ
اسلام ٹائمز۔ رابطہ مدارس اسلامیہ کشمیر کے صدر مولانا محمد رحمت اللہ قاسمی نے کہا کہ اب جبکہ لاک ڈاؤن کے پانچویں مرحلے کا اعلان ہوا ہے اور جموں و کشمیر میں سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور ٹیکنیکل اداروں کے کھولنے کی اجازت کا اعلان نہیں ہوا ہے، لہذا فی الحال رابطہ مداراس اسلامیہ عربیہ سے متعلق جملہ مدارس میں بھی تعلیم و تدریس کا کوئی سلسلہ قائم نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ اپنے مقامات پر قیام کر کے وقت کو تعلیمی مشاغل میں مصروف کریں جبکہ جملہ مدارس کے طلبہ اپنے اپنے مدارس کے دفاتر اور ذمہ داران کے ساتھ فون پر رابطہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران ہم طبی و حکومتی احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن پر مکمل عمل درآمد کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 866232
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش