0
Tuesday 2 Jun 2020 21:50

سندھ کے سرکاری اسپتال کورونا علاج کے قابل ہی نہیں، محمد حسین محنتی

سندھ کے سرکاری اسپتال کورونا علاج کے قابل ہی نہیں، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی کا کہنا ہے کہ سندھ کے سرکاری اسپتال کورونا وائرس میں مبتلا شہریوں علاج کے قابل ہی نہیں ہیں، سندھ حکومت نے کرپشن کے باعث اداروں کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں، جس سے کورونا کے مریض اسپتالوں میں سہولیات ناپید ہونے کے باعث زندگی کی بازی ہار رہے ہیں، علاج کی سہولیات کراچی میں بھی درست نہیں، کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے سندھ حکومت کی پالیسیاں ناکام ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اندرون سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ، نائب امراء حافظ نصراللہ عزیز، مولانا عبدالحفیظ بجارانی، صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے کرپشن کی انتہا کر دی ہے، اسی کرپشن کے باعث ادارے مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ سندھ تاریخی صوبہ ہے، بندرگاہ کے باعث سندھ کی حیثیت ابھی تک تبدیل نہیں ہوئی ہے، سندھ میں امن و امان کی صورتحال شدید خراب ہے، قبائلی تنازعات کے علاوہ اغوا برائے تاوان، لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے، لوٹ مار، ڈکیتی کی وارداتیں عام ہیں، پولیس اور رینجرز کو آگے لانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بے امنی کی صورتحال میں سندھ سرکار کی کوئی رٹ بھی نظر نہیں آرہی ہے، یہ سب مؤثر حکمت عملی نہ ہونے اور وڈیرہ شاہی کو پیپلز پارٹی کی جانب سے اپنی چھتری تلے جمع کرنے کے باعث ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی کرپشن کے باعث صوبے کی زمینیں بنجر اور سڑکیں تباہ حالی کا شکار ہیں، جس کے باعث سندھ موئن جودڑو کا نظر پیش کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 866242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش