0
Tuesday 2 Jun 2020 23:22

ضلع خیبر کے ٹرانسپورٹرز وفد کی آئی جی خیبر پختونخوا سے ملاقات

ضلع خیبر کے ٹرانسپورٹرز وفد کی آئی جی خیبر پختونخوا سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے ٹرانسپورٹرز کے ایک سات رکنی وفد نے آج انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد کے ارکان نے صوبائی پولیس سربراہ کو اپنی مشکلات اور بالخصوص کرونا وباء کی صورتحال میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ صوبائی پولیس سربراہ نے وفد کے تمام مسائل و مشکلات توجہ سے سنے اور اُنہیں یقین دلایا کہ اُن کو اپنا ٹرانسپورٹ کا کاروبار قانونی طریقے سے چلانے کے لئے پُرامن ماحو ل فراہم کیا جائے گا۔ اُنہوں نے ٹرانسپورٹروں پر زور دیا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ہرقسم کی سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے۔ اس موقع پر آئی جی پی نے سی سی پی او پشاور کو بدعنوانی میں ملوث کالی بھیڑیوں کے خلاف فی الفور ایکشن لینے کی ہدایت کی۔
خبر کا کوڈ : 866264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش