QR CodeQR Code

سندھ بھر میں اندرون شہر پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت

2 Jun 2020 23:22

ذرائع کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ جس گاڑی میں ماسک اور سینیٹائزر نہیں ہوگا اس کے خلاف کارروائی ہوگی، منظور شدہ اڈوں سے گاڑیاں نکلیں گی اور خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی، ٹرانسپورٹ سے متعلق آج رات تک نوٹیفکیشن جاری کردیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے صوبے بھر میں اندرون شہر ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد سندھ حکومت نے اندرون شہر ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دی۔ اویس شاہ نے مذاکرات کامیاب ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے اندر کل سے ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ گاڑیوں میں اضافی مسافر نہیں بٹھائے جائیں گے، تمام ٹرانسپورٹرز کو ایس او پیز پر عمل کرنا پڑے گا، اگر عمل نہ کیا گیا تو گاڑیاں بند کردی جائیں گی۔

اویس قادر شاہ نے کہا کہ جس گاڑی میں ماسک اور سینیٹائزر نہیں ہوگا اس کے خلاف کارروائی ہوگی، منظور شدہ اڈوں سے گاڑیاں نکلیں گی اور خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی، ٹرانسپورٹ سے متعلق آج رات تک نوٹیفکیشن جاری کردیں گے۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے مانیٹرنگ اور انسپیکشن ٹیم بھی تشکیل دی ہے جس میں ٹرانسپورٹ اور ریونیو کے افسران شامل ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 866265

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866265/سندھ-بھر-میں-اندرون-شہر-پبلک-ٹرانسپورٹ-چلانے-کی-اجازت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org