0
Tuesday 2 Jun 2020 23:28

سندھ حکومت کا جون میں ماہی گیری پر پاپندی ہٹانے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا جون میں ماہی گیری پر پاپندی ہٹانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے کورونا اور طوفانوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جون میں ماہی گیری پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ماہی گیروں کو ریلیف فراہم کرنے کی خاطر یہ فیصلہ منگل کو پیپلز پارٹی کے ایم این اے قادر پٹیل سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ ایم این اے قادر پٹیل نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ گزشتہ 8 سے 10 مہینوں کے دوران ماہی گیر طوفان، تیز جوار، اور کورونا وائرس کی صورتحال کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان اٹھا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ مچھلیوں کی افزائش نسل کیلئے ہر سال دو ماہ یعنی جون اور جولائی کے دور شکار پر پابندی ہوتی ہے لیکن رواں سال ماہی گیر گزشتہ کئی مہینوں سے کام  پر نہیں جارہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ اس صورتحال سے بخوبی واقف ہیں لہٰذا وہ ماہی گیروں کو ریلیف فراہم کریں گے۔ انہوں نے سکریٹری فشریز کو ہدایت کی کہ وہ ماہ جون میں ماہی گیری پر عائد پابندی کو ختم کرنے کیلئے ایک سمری تیار کریں تاکہ ماہی گیر سمندر اپنے کام پر جاسکیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ حکومت معاشرے کے کسی بھی طبقے کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور موجودہ بحران سے نکالنے کیلئے ان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 866266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش