QR CodeQR Code

اسفندیارولی خان کا ایم این اے منیراورکزئی کی وفات پر اظہار تعزیت

2 Jun 2020 23:38

اے این پی کے صدر نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم منیر خان اورکزئی کے خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالی سے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے ضلع کرم سے رکن قومی اسمبلی اور جے یو آئی (ف) کے رہنما منیر اورکزئی کی وفات پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک منجھے ہوئے سیاستدان تھے اور انکی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ اپنے تعزیتی پیغام میں اسفندیارولی خان نے مرحوم منیر خان اورکزئی کے خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالی سے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اے این پی لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔


خبر کا کوڈ: 866267

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866267/اسفندیارولی-خان-کا-ایم-این-اے-منیراورکزئی-کی-وفات-پر-اظہار-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org