1
Tuesday 2 Jun 2020 23:42
ایران کا آخری تیل بردار بحری بیڑہ بھی وینزوئیلا پہنچ گیا

کاش ایرانی تیل بردار بحری بیڑے وینزوئیلا نہ پہنچ پاتے، مائیک پمپیو کی حسرت

کاش ایرانی تیل بردار بحری بیڑے وینزوئیلا نہ پہنچ پاتے، مائیک پمپیو کی حسرت
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو نے وینزوئیلا اور کیوبا کے حوالے سے امریکی تھنک ٹینک "امیرکن انٹرپرائز" کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وینزوئیلا پہنچنے والے تیل بردار ایرانی بحری بیڑوں پر حسرت کا اظہار کیا ہے۔ مائیک پمپیو کا کہنا تھا کہ امریکہ نے (وینزوئیلا کی) میڈورو حکومت کو گرانے کی خاطر 60 ممالک کے اتحاد سمیت ہر قسم کی کوشش کر لی ہے تاہم صرف میڈورو ہی جانے والا نہیں بلکہ کیوبا کی حکومت بھی گرنے والی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے ایران اور وینزوئیلا کے خلاف امریکی پابندیوں کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایران اور وینزوئیلا کے خلاف اقتصادی پابندیوں کا منصوبہ تو بنا رکھا ہے تاہم یہ منصوبہ ہرگز کامل نہیں تھا۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو نے وینزوئیلا کو ارسال کئے جانے والے ایرانی پٹرول کے حامل 5 بحری بیڑوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وینزوئیلا پہنچنے والا ایرانی پٹرول صرف چند ہفتوں کے لئے ہی کافی ہے تاہم کاش کہ (ایرانی بحری بیڑے) وہاں نہ پہنچ پاتے۔ امریکی وزیر خارجہ نے ایرانی بحری بیڑوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرسکنے پر اپنی حسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم صرف تماشا ہی دیکھتے رہ گئے ہیں البتہ جانتے ہیں کہ ایسا پھر بھی ہو گا۔ مائیک پمپیو نے کہا کہ دنیا گواہ رہے کہ ہم امریکی عوام کی خاطر پابندیوں کو موثر بنانے کے لئے ہر کام انجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل ایران سے وینزوئیلا کو بھیجے گئے ایرانی پٹرول کے حامل 5 بحری بیڑے 2 ہفتے قبل جبل الطارق کو عبور کر رہے تھے جب امریکی حکام کی جانب سے اپنی نیول فورسز کے ذریعے انہیں روکنے کا اعلان کیا گیا تھا جس پر ایران کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کئے جانے کے ساتھ ساتھ کہا گیا تھا کہ وہ اپنے بحری بیڑوں کی حفاظت کے لئے براہ راست جوابی کاررومنصوبائی کرے گا۔ یاد رہے کہ ایران کی طرف سے براہ راست جوابی کارروائی کا عندیہ جانے کے بعد اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ کا حسرت بھرا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کا پانچواں اور آخری بحری بیڑہ بھی سلامتی کے ساتھ وینزوئیلا کی سمندر حدود میں داخل ہو چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 866271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش