QR CodeQR Code

انرجی کے میدان میں اہم معاہدے دستخط کرنے کیلئے عنقریب ایران کا دورہ کرونگا، نکولس میڈورو

2 Jun 2020 23:44

عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق وینزوئیلا کے صدر نے کہا ہے کہ وہ انرجی کے شعبے میں اہم معاہدوں پر دستخط کرنے کیلئے عنقریب ایران کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے ایران کیجانب سے ایندھن بردار 5 بحری بیڑے بھیجے جانے کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں کہ ایرانی عوام کا شکریہ ادا کرنے کیلئے ذاتی طور پر وہاں جاؤں۔


اسلام ٹائمز۔ وینزوئیلا کے صدر نکولس میڈورو نے اشد ضرورت کے وقت پٹرول کے حامل 5 بحری بیڑے ارسال کئے جانے پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے ایران کے دورے کی خبر دی ہے۔ عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق نکولس میڈورو نے کہا ہے کہ وہ انرجی کے شعبے میں اہم معاہدوں پر دستخط کرنے کے لئے عنقریب ایران کا دورہ کریں گے۔ وینزوئیلا کے صدر نے ایران کی جانب سے ایندھن بردار 5 بحری بیڑے بھیجے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں کہ ایرانی عوام کا شکریہ ادا کرنے کے لئے ذاتی طور پر وہاں جاؤں۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے گذشتہ سال کی ابتداء سے ہی نکولس میڈورو کی حکومت گرانے کی خاطر تیل کے ذخائر سے مالامال ملک وینزوئیلا پر نہ صرف شدید ترین اقتصادی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں بلکہ اپنی سرزمین پر موجود وینزوئیلا کی آئل ریفائنریز کو بھی جبری طور پر ضبط کر کے وینزوئیلا کی معیشت کا پہیہ روک رکھا ہے۔ اس عالم میں ایران کی جانب سے بھیجے گئے 5 ایندھن بردار بحری بیڑوں کا امریکی دھمکیوں کے باوجود سلامتی کے ساتھ وینزوئیلا کی سمندری حدود میں داخل ہو جانا یہ ثابت کرتا ہے کہ امریکہ اب ایران کی بین الاقوامی آزادانہ تجارت میں رخنہ اندازی کے قابل نہیں رہا۔


خبر کا کوڈ: 866273

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866273/انرجی-کے-میدان-میں-اہم-معاہدے-دستخط-کرنے-کیلئے-عنقریب-ایران-کا-دورہ-کرونگا-نکولس-میڈورو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org