0
Tuesday 2 Jun 2020 23:47

سرکاری ادارے، منڈیاں، بازار اور بنک کھلے ہیں تو مدارس اور سکول بھی کھولے جائیں، ایاز الحق قاسمی

سرکاری ادارے، منڈیاں، بازار اور بنک کھلے ہیں تو مدارس اور سکول بھی کھولے جائیں، ایاز الحق قاسمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) ضلع ملتان کی مجلس عاملہ کا اجلاس ضلعی امیر مولانا محمد ایاز الحق قاسمی صاحب کی زیرصدارت جامعہ قاسم العلوم گلگشت کالونی ملتان میں منعقد ہوا، شرکائے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا ایاز الحق قاسمی، قاری محمد یاسین اور میاں جمشید اجمل نے کہا کہ تحریک انصاف نے پوری قوم کو کرپشن کے عنوان پر ماموں بنادیا، عوام کی توقعات کے برخلاف کرپشن میں نئے ریکارڈ بن رہے ہیں، چینی چور، آٹا چوری، ادویات میں کی خریداری میں کرپشن، پاور سیکٹر میں کرپشن حکومتی سرپرستی میں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کرونا کرونا کھیل رہی ہے جبکہ مہنگائی اور بیروزگاری عروج پر ہے اور حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہے۔ اجلاس میں ضلعی امیر ایاز الحق قاسمی نے قرارداد پیش کی جسے سب نے متفقہ طور پر منظور کیا کہ جس طرح سرکاری ادارے، بنک، منڈیاں اور بازار کھلے ہیں حکومت اسی طرح دینی و عصری تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دے۔ اجلاس میں ضلعی نائب امیر مولانا ابوبکر عثمان الازہری، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد قاسم جامی، مولانا فدا الرحمن، ناظم مالیات مولانا محمد یوسف مدنی، سالار مولانا محمود الحسن غوری، امیر سٹی ملتان مولانا حبیب الرحمن اکبر، جنرل سیکرٹری سٹی ملتان حاجی زاہد مقصود قریشی، جنرل سیکرٹری تحصیل جلالپور مولانا محمود احمد نقشبندی، حکیم محمد یوسف، محمد ابوبکر جامی اور حاجی عبدالرشید قریشی نے شرکت کی۔ 
خبر کا کوڈ : 866274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش