QR CodeQR Code

سیاست عوامی خدمت کا نام ہے، ہم مخلوق خدا کی خدمت عبادت سمجھ کر کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

3 Jun 2020 00:58

پاکستان ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے پی ایس پی چیئرمین نے کہا کہ آج وزیراعظم، وزراء، گورنر اور میئر کی سیاسی جماعتیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد روزانہ بڑی تعداد میں پی ایس پی میں شامل ہو رہے ہیں جس کے پاس آج کوئی حکومتی عہدہ نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سیاست عوامی خدمت کا نام ہے، ہم مخلوق خدا کی خدمت عبادت سمجھ کر کر رہے ہیں، اسی جذبے کے تحت پی ایس پی فاؤنڈیشن نے لاک ڈاؤن کے دوران کے پاکستان بھر میں سفید پوش خاندانوں کو انکی عزت نفس مجروح کئے بغیر راشن فراہم کیا جس کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، اسی طرح پاکستان بھر میں جراثیم کش اسپرے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں "اللہ دیکھ رہا" نامی این جی او کے چئیرمین محمد حسنین کی پی ایس پی میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک سر زمین پارٹی فوٹو سیشن اور زبانی کلامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی بلکہ عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے، یہی وجہ ہے کہ آج وزیراعظم، وزراء، گورنر اور میئر کی سیاسی جماعتیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد روزانہ بڑی تعداد میں پی ایس پی میں شامل ہو رہے ہیں جس کے پاس آج کوئی حکومتی عہدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام موجودہ حکمرانوں سے مایوس ہوچکی ہے اور اہل حکمرانوں پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔


خبر کا کوڈ: 866279

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866279/سیاست-عوامی-خدمت-کا-نام-ہے-ہم-مخلوق-خدا-کی-عبادت-سمجھ-کر-رہے-ہیں-مصطفی-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org