0
Wednesday 3 Jun 2020 01:12

ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں کا کورونا وائرس سے انتقال کرنیوالے صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ کے انتقال پر اظہار افسوس

ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں کا کورونا وائرس سے انتقال کرنیوالے صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ کے انتقال پر اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور سابق امیدوار حلقہ PS-89 ملیر سید علی حسین نقوی اور ضلعی سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ حاجی غلام مرتضیٰ بلوچ کےانتقال پر دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں، مرحوم انتہائی ملنسار اور خوش اخلاق شخصیت کے مالک تھے، خداوند متعال مرحوم کی مغفرت فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔ واضھ رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی حلقہ PS-88 ملیر اور صوبائی وزیر افرادی قوت غلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کے باعث اچانک انتقال کرگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 866280
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش