QR CodeQR Code

پیٹرول سستا ہوگیا لیکن ملک سے مہنگائی کم نہیں ہو رہی، شاہ عبدالحق قادری

3 Jun 2020 01:54

ایک بیان میں جماعت اہلسنت رہنماؤں نے کہا کہ مرغی، سبزی، گوشت، دالیں اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اس پر حکومت کا کنٹرول نظر نہیں آتا، ایندھن کے دام نیچے آنے کے حقیقی ثمرات عوام کو مہنگائی میں کمی کی صورت میں منتقل کرنا ضروری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری، مولانا ابرار احمد رحمانی، ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری، علامہ سید عبد القادر شیرازی، مفتی ناصر خان ترابی، مفتی عبد الحق سیفی، مولانا الطاف قادری، علامہ کامران قادری، سید رفیق شاہ نے پیٹولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ توانائی سے لیکر، ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیاء ضروریہ کے نرخوں میں اسی حساب سے کمی ہونی چاہیئے، پیٹرولیم نرخوں میں کمی کے حقیقی ثمرات سے عوام محروم ہیں، مہنگائی میں ذرا بھی کمی دیکھنے میں نہیں آ رہی۔

ایک بیان میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پیٹرول سستا ہوگیا لیکن ملک سے مہنگائی کم نہیں ہو رہی، ایسی کمی کا کیا فائدہ جس کے فوائد عوام تک نہ پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ مرغی، سبزی، گوشت، دالیں اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اس پر حکومت کا کنٹرول نظر نہیں آتا، ایندھن کے دام نیچے آنے کے حقیقی ثمرات عوام کو مہنگائی میں کمی کی صورت میں منتقل کرنا ضروری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 866288

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866288/پیٹرول-سستا-ہوگیا-لیکن-ملک-سے-مہنگائی-کم-نہیں-ہو-رہی-شاہ-عبدالحق-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org