QR CodeQR Code

امریکہ میں سیاہ فام شہریوں سے امتیازی سلوک، ان پر تشدد، نسلی امتیاز کی بدترین مثال ہے، حاجی حنیف طیب

3 Jun 2020 02:00

ایک بیان میں صدر نظام مصطفی پارٹی نے کہا کہ ایک طاقتور ملک کے حکمران کو تنگ نظری کی بجائے وسیع القلبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نسلی امتیاز کو ختم کرنے کے اقدامات کرنے چاہئے تھے، مگر اس نے تعصب پر مبنی رویہ اپناکر اپنے آپ کو دنیا میں بے نقاب کردیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفیٰ پارٹی کے صدر، سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب، میاں خالد حبیب ایڈووکیٹ، شبیر احمد قاضی، الحاج محمد رفیع، پیرزادہ غلام حسین چشتی نے کہا کہ امریکہ میں سیاہ فام شہریوں سے امتیازی سلوک، ان پر تشدد، نسلی امتیاز کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ دنیا کی سپرپاور ہے وہ اپنے آپ کو جمہوریت کا چمپئن کہتا ہے، حقوق انسانی کی بات کررہا ہے، اس کے صدر نے سیاہ افراد کے خلاف اعلان جنگ کرکے انہیں تخریب کار قرار دیتے ہوئے فورسز کو مظاہرین کو سختی سے کچلنے کا حکم دیدیا، جو انسانی حقو ق کے دعویدار ملک کیلئے شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طاقتور ملک کے حکمران کو تنگ نظری کی بجائے وسیع القلبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نسلی امتیاز کو ختم کرنے کے اقدامات کرنے چاہیئے تھے، مگر اس نے تعصب پر مبنی رویہ اپناکر اپنے آپ کو دنیا میں بے نقاب کردیا ہے، جس کا اپنے ملک میں ردعمل یہ ہوا کہ چالیس سے زیادہ شہروں میں کرفیو لگا ہوا ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 866289

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866289/امریکہ-میں-سیاہ-فام-شہریوں-سے-امتیازی-سلوک-ان-پر-تشدد-نسلی-امتیاز-کی-بدترین-مثال-ہے-حاجی-حنیف-طیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org