0
Wednesday 3 Jun 2020 08:27

ابھی وقت ہے کہ چین اپنے موقف سے پیچھے ہٹے، ڈومینک راب

ابھی وقت ہے کہ چین اپنے موقف سے پیچھے ہٹے، ڈومینک راب
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے بعد برطانیہ نے چین کو خبردار کیا ہے کہ وہ ہانگ کانگ میں قومی سلامتی سے متعلق قانون کے معاملے پر اپنے مبینہ آمرانہ اقدامات سے باز رہے، ورنہ اتحاد بنا کر مزاحمت کی جائے گی۔ برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کہا کہ ابھی وقت ہے کہ چین اپنے موقف سے پیچھے ہٹے، وہ ہانگ کانگ کی خودمختاری کا احترام اور اپنی عالمی ذمہ داریوں کا لحاظ کرے۔ ڈومینک راب نے کہا کہ اگر چین نے ایسا نہ کیا تو یہ ایشیا کے اقتصادی تاج میں جڑے سب سے قیمتی پتھر کو چکنا چور کرنے کے مترادف ہو گا۔ چین کی پارلیمنٹ نے ہانگ کانگ سے متعلق قانون سازی کے لیے پچھلے ہفتے چند اہم فیصلوں کی منظوری دی تھی۔ جن کے تحت بغاوت یا علیحدگی کی کوششیں کچلنے، دہشتگردی اور غیرملکی مداخلت روکنے کے لیے قانون بنائے جا سکتے ہیں۔ نئے قوانین کے تحت ہانگ کانگ شہر میں چین کے سیکورٹی اور انٹیلی جنس اہلکار بھی تعینات کیے جا سکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 866301
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش