0
Wednesday 3 Jun 2020 08:38

لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ عوامی مشکلات کے پیش نظر کیا، راجہ فاروق

لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ عوامی مشکلات کے پیش نظر کیا، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق خان نے کہا ہے کہ نظام زندگی بحال ہو رہا ہے لیکن کورونا کی وبا ختم نہیں ہوئی، ہم نے نیا طرز زندگی اختیار کرتے ہوئے کاروبار زندگی چلانا ہے اور اپنی زندگیوں کی بھی حفاظت کرنی ہے۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ عوامی مشکلات کے پیش نظر کیا، اب عوام کی ذمہ داری ہے کہ ایس او پی پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ دنیا میں کسی کے پاس اتنے مالی وسائل نہیں کہ وہ غیر معینہ مدت تک لاک ڈاؤن کر سکے، آزادکشمیر کے عوام کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد کے حوالے سے ڈاکٹرز، انتظامیہ، علمائے کرام، تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا شکرگزار ہوں۔ حکومت اور افواج پاکستان نے بھی اس دوران ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا، عید سادگی سے منانے پر آزادکشمیر کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ حکومت آزادکشمیر کے بروقت اقدامات کی وجہ سے یہ وبا تیزی سے نہیں پھیلی۔
خبر کا کوڈ : 866302
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش