QR CodeQR Code

بھارت کے بزدلانہ اقدامات ہمارے عزم کو شکست نہیں دے سکتے، مسعود خان

3 Jun 2020 08:48

مقبوضہ پونچھ اور راجوری کے اضلاع میں 13کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صدر آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ بھارتی ظلم کے ہتھکنڈے کشمیریوں کو اپنی آزادی، حقوق اور وقار کی جنگ ترک کرنے پر کبھی مجبور نہیں کر سکتے۔


اسلام ٹائمز۔ صدر آزادکشمیر نے کہا ہے کہ نامساعد اور مشکل ترین حالات کے باوجود عالمی سطح پر کشمیریوں کے حق میں آوازوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جو آزادی کیلئے طویل جدوجہد کرنے والے مقبوضہ کشمیر کے عوام کیلئے تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ہے۔ انہوں نے بھارتی فوج کے ہاتھوں مقبوضہ پونچھ اور راجوری کے اضلاع میں 13کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارتی بربریت اور ظلم کے ہتھکنڈے کشمیریوں کو اپنی آزادی، حقوق اور وقار کی جنگ ترک کرنے پر کبھی مجبور نہیں کر سکتے۔ ہمارے دل ان جوانوں کی شہادت پر چھلنی ہیں لیکن بھارت کے یہ بزدلانہ اقدامات ہمارے عزم کو شکست نہیں دے سکتے۔ ہم پہلے سے زیادہ ہمت اور جرات کے ساتھ دنیا کے ہر فورم اور ہر دروازے پر جائیں گے اور ایک ایک فرد کو کشمیر میں ہونے والے ظلم کی کہانی سنائیں گے اور بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 866305

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866305/بھارت-کے-بزدلانہ-اقدامات-ہمارے-عزم-کو-شکست-نہیں-دے-سکتے-مسعود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org