0
Wednesday 3 Jun 2020 08:55

امریکا کی آدھی سے زيادہ آبادی نے صدر ٹرمپ کو نسل پرست قرار دے دیا

امریکا کی آدھی سے زيادہ آبادی نے صدر ٹرمپ کو نسل پرست قرار دے دیا
اسلام ٹائمز۔ امریکا کی آدھی سے زيادہ آبادی نے صدر ٹرمپ کو نسل پرست قرار دے دیا۔ اس بات کا انکشاف حالیہ سروے میں ہوا جہاں 52 فیصد امریکیوں نے کہا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نسل پرست سمجھتے ہیں۔ سروے ميں شامل 35 فیصد امریکیوں کے خیال میں ٹرمپ نسل پرست نہیں ہیں۔ صدر ٹرمپ کو حریف سیاسی جماعت ڈیموکریٹ کے سینیٹرز بھی نسل پرست قرار دے چکے ہيں۔ سروے کے مطابق صدر ٹرمپ کو نسل پرست سمجھنے والوں ميں ڈیمو کریٹس، سیاہ فام اور لاطینی امریکنز کی تعداد زيادہ ہے جبکہ ری پبلکنز میں سے بھی تیرہ فیصد نے صدر ٹرمپ کو نسل پرست قرار دیا۔ سفید فام امریکیوں کی اس بارے میں منقسم رائے سامنے آئی۔
خبر کا کوڈ : 866306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش