0
Wednesday 3 Jun 2020 10:06

خیبر پختونخوا میں پہلی بار صنفی تشدد کا اندراج موبائل ایپ پر

خیبر پختونخوا میں پہلی بار صنفی تشدد کا اندراج  موبائل ایپ پر
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پہلی بار خواتین، بچوں اور ٹرانسجینڈرز کے خلاف تشدد  کے واقعات کی شکایات درج کرانے کیلئے ویب سائٹ اور موبائل  ایپ کا آغاز کر دیا گیا۔ خیبر پختونخوا میں پہلی بار خواتین، بچوں اور ٹرانسجینڈرز کے خلاف تشدد کے واقعات کی شکایات درج کرانے کیلئے ویب سائٹ اور موبائل ایپ کا آغاز کر دیا گیا جو کہ ایک منفرد نظام کے تحت اردو، انگریزی، پشتو، چینی، عربی سمیت 8 مختلف زبانوں میں دستیاب ہوگی۔ اس ایپ میں تشدد کا شکار ہونے والی خاتون داد رسی کیلئے گھر بیٹھے رجوع کرسکتی ہے۔ مذکورہ ویب سائٹ اور موبائل ایپ نجی تنظیم زمونگ جوندون کی جانب سے بنائے گئے وومن پروٹیکشن ونگ کا حصہ ہے جس کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔

اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیر پرسن وومن پروٹیکشن ونگ وفا وزیر نے کہا کہ ایپ کے ذریعے خواتین، بچے اور ٹرانسجینڈرز اب کہیں سے بھی تشدد کے واقعے کی رپورٹ درج کرا سکتے ہیں، جبکہ وومن پروٹیکشن ونگ کا عملہ ایک گھنٹہ میں شکایت کنندہ سے رجوع کرکے معاملہ متعلقہ حکام تک پہنچائے گا۔ انہوں نے کہا وومن پروٹیکشن ونگ کے پاس قانونی ماہرین، ماہر نفسیات، پولیس اور ایف آئی اے کے ساتھ رابطے کیلئے خصوصی ٹیم موجود ہے۔ ایپ پر شکایت کا اندراج ہوتے ہی تمام اداروں کو فوری مطلع کیا جائے گا۔

اس سے قبل خواتین کو اپنی شکایت درج کرنے کیلئے مختلف محکمہ جات سے رجوع کرنا پڑتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کیوجہ سے اکثر کو خواتین کو مسائل کے اندراج کیلئے مشکلات کا سامنا تھا۔ وومن پروٹیکشن ونگ ایپ کے ذریعے صارفین کو شکایات کے اندراج کیلئے ایک پلیٹ فارم میسر آئے گا، جبکہ ان کی شناخت کو خفیہ رکھا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 866312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش