QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق

3 Jun 2020 10:23

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 افراد جاں بحق ہونے کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 499 ہوگئی، جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 412 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10 ہزار 897 ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کورونا سے 8 افراد جاں بحق ہونے کے بعد صوبہ بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 499 ہوگئی۔ صوبہ بھر میں کورونا کے 412 نئے کیسز کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10 ہزار 897 تک پہنچ گئی۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 افراد جاں بحق ہونے کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 499 ہوگئی، جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 412 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10 ہزار 897 ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 112 مریض صحتیاب ہونے کے بعد کورونا وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 3085 ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے خیبر پختونخوا میں ضلع پشاور سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4029 ہوگئی ہے۔ مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 268 افراد انتقال کر چکے ہیں۔ پشاور میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 مزید افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 866313

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866313/خیبر-پختونخوا-میں-کورونا-وائرس-سے-مزید-8-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org