0
Wednesday 3 Jun 2020 11:15

نیب نے بدنیتی کی بنیاد پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا ہے، شہباز شریف

نیب نے بدنیتی کی بنیاد پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا ہے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نیب نے بدنیتی کی بنیاد پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا ہے، موجودہ حکومت کے سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے نیب نے انکوائری شروع کی ہے۔ شہباز شریف نے بتایا کہ 2018ء میں اسی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور گرفتاری کے دوران نیب نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا تھا، میں نے اس دوران بھی نیب کے ساتھ بھرپور تعاون کیا تھا، مگر ایک بھی ثبوت نیب کی جانب سے سامنے نہیں رکھا گیا۔ (ن) لیگ کے صدر نے کہا کہ نیب ایسے کیس میں اپنے اختیار کا استعمال نہیں کر سکتا جس میں کوئی ثبوت موجود نہ ہو، میں تواتر سے تمام اثاثے ڈکلیئر کرتا آ رہا ہوں۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں شہباز شریف کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست کی سماعت جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ آج کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 866334
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش