QR CodeQR Code

نیب نے بدنیتی کی بنیاد پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا ہے، شہباز شریف

3 Jun 2020 11:15

(ن) لیگ کے صدر نے کہا کہ نیب ایسے کیس میں اپنے اختیار کا استعمال نہیں کر سکتا جس میں کوئی ثبوت موجود نہ ہو، میں تواتر سے تمام اثاثے ڈکلیئر کرتا آ رہا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نیب نے بدنیتی کی بنیاد پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا ہے، موجودہ حکومت کے سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے نیب نے انکوائری شروع کی ہے۔ شہباز شریف نے بتایا کہ 2018ء میں اسی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور گرفتاری کے دوران نیب نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا تھا، میں نے اس دوران بھی نیب کے ساتھ بھرپور تعاون کیا تھا، مگر ایک بھی ثبوت نیب کی جانب سے سامنے نہیں رکھا گیا۔ (ن) لیگ کے صدر نے کہا کہ نیب ایسے کیس میں اپنے اختیار کا استعمال نہیں کر سکتا جس میں کوئی ثبوت موجود نہ ہو، میں تواتر سے تمام اثاثے ڈکلیئر کرتا آ رہا ہوں۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں شہباز شریف کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست کی سماعت جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ آج کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 866334

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866334/نیب-نے-بدنیتی-کی-بنیاد-پر-ا-مدن-سے-زائد-اثاثوں-کا-کیس-بنایا-ہے-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org