QR CodeQR Code

مولانا طارق جمیل کی طبیعت بہتر ہوگئی

3 Jun 2020 11:29

ترجمان کے مطابق ان کے تھوڑی پر گہرا زخم آیا تھا جس کے باعث زیادہ خون بہہ جانے سے ان کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔ ڈاکٹرز نے طبی امداد کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دیا تھا۔ ترجمان نے سوشل میڈیا پرچلنے والی افواہوں پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ ان کی طبیت تشویشناک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ممتاز عالم دین مولانا طارق جیمل تیزی سے روبصحت ہیں۔ ان کے چہرے پر آنے والا زخم بھی مندمل ہونا شروع ہو گیا ہے۔ ان کے ترجمان کے مطابق مولانا طارق جمیل چند روز قبل بلڈ پریشر کم ہونے پر چکرا کر اپنے گھر میں گر گئے تھے جس کے باعث ان کے چہرے پر زخم آئے تھے تاہم انہیں فوری طبی امداد دی  گئی جس کے بعد اب وہ تیزی سے روبصحت ہیں۔

ترجمان کے مطابق ان کے تھوڑی پر گہرا زخم آیا تھا جس کے باعث زیادہ خون بہہ جانے سے ان کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔ ڈاکٹرز نے طبی امداد کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دیا تھا۔ ترجمان نے سوشل میڈیا پرچلنے والی افواہوں پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ ان کی طبیت تشویشناک ہے۔ ترجمان نے ایسی بے بنیاد خبروں کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اب بہت بہتر ہیں۔


خبر کا کوڈ: 866342

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866342/مولانا-طارق-جمیل-کی-طبیعت-بہتر-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org