0
Wednesday 3 Jun 2020 11:52

ابراہم لنکن کے بعد میں نے سیاہ فام کمیونٹی کیلئے سب سے زیادہ کام کیا، صدر ٹرمپ

ابراہم لنکن کے بعد میں نے سیاہ فام کمیونٹی کیلئے سب سے زیادہ کام کیا، صدر ٹرمپ
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ملک میں بدامنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ بدامنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ابراہم لنکن کے بعد سیاہ فام کمیونٹی کیلئے سب سے زیادہ کام کیا۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی امیدوار جوبائیڈن پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن نے 40 سال سے سیاست میں ہونے کے باوجود کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن ساری زندگی سیاسی طور پر کمزور رہا۔ امریکی سیاہ فام شخص کی پولیس حراست میں ہلاکت کے بعد امریکہ میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں، جس کے بعد واشنگٹن سمیت تقریباً 13 شہروں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ سیاہ فام جارج فلائیڈ کی ہلاکت پر دیگر ممالک میں بھی احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ واضح رہے کہ شکاگو میں احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی سے پولیس اہلکاروں سمیت 12 سے زائد افراد زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جب کہ مختلف شہروں میں 100 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ نسلی تعصب کے خلاف ہونے والے مظاہرے امریکہ کے 30 شہروں تک پھیل چکے ہیں اور لاس اینجلس سمیت 12 شہروں میں کرفیو نافذ ہے۔ پر تشدد مظاہروں کو روکنے کے لیے 14 ریاستوں میں نیشنل گارڈز طلب کر لیے گئے۔
خبر کا کوڈ : 866347
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش