QR CodeQR Code

کیا بھارتی حکومت یہ تصدیق کرسکتی ہے کہ کوئی چینی فوجی ہندوستانی سرحد میں نہیں گھسا ہے، راہل گاندھی

3 Jun 2020 12:37

سرحد پر چینی فوجیوں کی پیش قدمی کی رپورٹ کے درمیان راہل گاندھی بار بار حکومت سے اس سلسلے میں حالات واضح کرنے کی اپیل کررہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے چین سرحد پر تناؤ کے درمیان حکومت سے سوال کیا کہ کیا کوئی چینی فوجی ہندوستانی سرحد میں گھسا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ کیا ہندوستانی حکومت یہ تصدیق کرسکتی ہے کہ کوئی چینی فوجی ہندوستانی سرحد میں نہیں گھسا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت جزوی مسائل کی طرف عوام کی توجہ لگا کر اصل مسائل سے انہیں بے خبر رکھ رہی ہے۔ واضح رہے کہ سرحد پر چینی فوجیوں کی پیش قدمی کی رپورٹ کے درمیان راہل گاندھی بار بار حکومت سے اس سلسلے میں حالات واضح کرنے کی اپیل کررہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 866351

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866351/کیا-بھارتی-حکومت-یہ-تصدیق-کرسکتی-ہے-کہ-کوئی-چینی-فوجی-ہندوستانی-سرحد-میں-نہیں-گھسا-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org