QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں مسلح تصادم آرائی، انٹرنیٹ سروس معطل

3 Jun 2020 12:43

پولیس نے بتایا کہ فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین جو مسلح تصادم آرائی جنوبی ضلع پلوامہ میں شروع ہوئی تھی اُس میں تین جنگجو جاں بحق ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ میں بدھ کی صبح عسکری پسندوں اور قابض فورسز کے مابین مسلح تصادم آرائی شروع ہوتے ہی انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی۔ یہ تصادم آرائی آستان محلہ میں شروع ہوگئی جہاں قابض فورسز نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد آپریشن کا آغاز کیا تھا۔ جونہی فورسز کی تلاشی ٹیم نے مشکوک مقام کو گھیر کر اُس کی تلاشی شروع کی تو وہاں موجود عسکری پسندوں نے گولیاں چلائیں جس کے بعد وہاں باضابطہ مسلح تصادم کا آغاز ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین جو مسلح تصادم آرائی جنوبی ضلع پلوامہ میں شروع ہوئی تھی اُس میں تین جنگجو جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ مارے گئے جنگجوﺅں کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی ہے تاہم جائے واردات سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ فورسز نے تاہم مارے گئے جنگجوﺅں کے بارے میں ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اُن کا تعلق جیش محمد نامی تنظیم سے تھا اور اُن میں بارودی سرنگ تیار کرنے والا یک ماہر جنگجو بھی شامل تھا۔ اس سے قبل جنگجوﺅں اور قابض فورسز کے مابین مسلح تصادم آرائی شروع ہوتے ہی پورے ضلع کے اندر انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 866353

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866353/مقبوضہ-کشمیر-کے-ضلع-پلوامہ-میں-مسلح-تصادم-ا-رائی-انٹرنیٹ-سروس-معطل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org