QR CodeQR Code

امارات ایئرلائنز کا پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان

3 Jun 2020 12:37

ایئرلائن کے مطابق فضائی آپریشن  8 جون سے بحال کیا جائے گا جب کہ ہفتہ وار 14 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ امارات ایئرلائنز کراچی سے دبئی کے لئے 7، لاہور سے 5 اور اسلام آباد سے ہفتہ وار 2 پروازیں چلائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ امارات ایئرلائنز نے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ امارات ایئرلائنز نے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان اور دبئی کے درمیان فضائی آپریشن کی بحالی کا شیدول جاری کر دیا ہے۔ ایئرلائن کے مطابق فضائی آپریشن  8 جون سے بحال کیا جائے گا جب کہ ہفتہ وار 14 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ امارات ایئرلائنز کراچی سے دبئی کے لئے 7، لاہور سے 5 اور اسلام آباد سے ہفتہ وار 2 پروازیں چلائے گی۔


خبر کا کوڈ: 866363

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866363/امارات-ایئرلائنز-کا-پاکستان-کیلئے-فلائٹ-آپریشن-بحال-کرنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org