0
Wednesday 3 Jun 2020 12:43

رات بھر کی مفروری کے بعد شہباز شریف کو ہائیکورٹ سے ریلیف مل گیا

رات بھر کی مفروری کے بعد شہباز شریف کو ہائیکورٹ سے ریلیف مل گیا
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رات بھر "مفروری" کے بعد لاہور ہائیکورٹ سے ریلیف لینے میں کامیاب ہو گئے۔ لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کو عبوری ضمانت دیتے ہوئے نیب کو فوری گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔ ہائیکورٹ نے شہباز شریف کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 17 جون تک عبوری ضمانت فراہم کر دی ہے اور پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ دوران سماعت جسٹس طارق عباسی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب 28 مئی کو وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تو اس وقت انہیں گرفتار کیوں نہیں کیا گیا، نیب کی جو صورتحال سامنے آ رہی ہے وہ ٹھیک نہیں۔
 
عدالت میں پوچھا کہ گیا شہباز شریف کہاں ہیں، وکیل نے عدالت میں بتایا کہ وہ کمرہ عدالت میں ہی موجود ہیں، اس کے بعد عدالت عالیہ نے نیب سے پوچھا کہ آپ انہیں کیوں گرفتار کرنا چاہتے ہیں؟ نیب نے بتایا کہ شہباز شریف کی جانب سے تعاون نہیں کیا جا رہا۔ یاد رہے کہ نیب کی ٹیم گزشتہ روز سے شہباز شریف کا پیچھا کر رہی ہے لیکن گرفتاری میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ نیب کی ٹیم نے شہباز شریف کے گھر پر چھاپہ بھی مارا لیکن وہ نہیں ملے جبکہ آج صبح بھی نیب نے ہائیکورٹ کے باہر گھیراﺅ کر رکھا تھا کہ انہیں پیشی سے قبل گرفتار کر لیا جائے تاہم آج بھی شہباز شریف ڈرامائی انداز میں عدالت میں پہنچے اور نیب کے تمام انتظامات دھرے رہ گئے۔
خبر کا کوڈ : 866365
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش