QR CodeQR Code

متعدد ارکان پارلیمنٹ براہ راست سیشن کے بعد کورونا کا شکار ہوئے، فواد چوہدری

3 Jun 2020 12:56

نجی ٹی وی کے مطابق اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ایک ہفتے میں کورونا صوبائی وزیر سمیت 4 ارکان اسمبلی کی جان لے چکا ہے اور 18 کے قریب ارکان اسمبلی ابھی بھی کورونا سے زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ متعدد ارکان پارلیمنٹ براہ راست سیشن کے بعد کورونا کاشکار ہوچکے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ایک ہفتے میں کورونا صوبائی وزیر سمیت 4 ارکان اسمبلی کی جان لے چکا ہے اور 18 کے قریب ارکان اسمبلی ابھی بھی کورونا سے زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے براہ راست سیشنز کے نتائج سامنے آ رہے ہیں اور متعدد ارکان پارلیمنٹ براہ راست سیشن کے بعد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے، پارلیمان کے مواصلاتی سیشن کرکے احتیاط کا مظاہرہ کرسکتے ہیں، ہوٹلوں میں یا براہ راست سیشن بلانے کی بجائے ورچوئل اجلاس کیے جائیں۔
 


خبر کا کوڈ: 866368

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866368/متعدد-ارکان-پارلیمنٹ-براہ-راست-سیشن-کے-بعد-کورونا-کا-شکار-ہوئے-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org