0
Wednesday 3 Jun 2020 13:07

احمود آربیری، بیرونا ٹیلر، جارج فلوئیڈ جیسے افراد کے لیے انصاف کی لڑائی میں ساتھ کھڑی ہوں، ملالہ یوسف زئی

احمود آربیری، بیرونا ٹیلر، جارج فلوئیڈ جیسے افراد کے لیے انصاف کی لڑائی میں ساتھ کھڑی ہوں، ملالہ یوسف زئی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے بھی امریکی سیاہ فام کی ہلاکت پر آواز بلند کردی۔ ملالہ یوسف زئی بطور سماجی کارکن امریکی سیاہ فام جارج فلوئیڈ سمیت ان جیسے دیگر افراد کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ ملالہ یوسف زئی نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں لکھا کہ میں سیاہ فام کمیونیٹی کے ساتھ  احمود آربیری،  بیرونا ٹیلر، جارج فلوئیڈ اور ان سے قبل متعدد دیگر افراد کے لیے انصاف کی لڑائی میں ساتھ کھڑی ہوں۔ ملالہ نے لکھا کہ ہم ناانصافی کسی قیمت پر بھی برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔ آخر میں انہوں سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے والا ہیش ٹیگ #BLACKLIVESMATTERS یعنی سیاہ فام کی زندگیاں بھی معنی رکھتی ہیں استعمال کیا۔ واضح رہے کہ ریاست منی سوٹا کے شہر مینی پولس میں گزشتہ دنوں سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے بعد مختلف ریاستوں میں گزشتہ ہفتے سے ہنگامے اور فسادات جاری ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ امریکا میں سیاہ فام افراد کی زندگیوں کو بھی دیگر سفید فام شہریوں کی طرح محفوظ بنایا جائے اور انہیں برابر کے حقوق دیے جائیں۔
 
خبر کا کوڈ : 866371
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش