0
Wednesday 3 Jun 2020 13:26

کیا آج عدالت میں کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ نہیں تھا، فیاض چوہان

کیا آج عدالت میں کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ نہیں تھا، فیاض چوہان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی 17 جون تک ضمانت منظور ہوئی ہے، آگے کیا کریں گے۔ شہباز شریف کی ضمانت پر اپنے ردعمل میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عدالت میں پہلی پیشی پر ضمانت دی جاتی ہے جب کہ عدالت دوسری پیشی پر میرٹ کو دیکھے گی۔ شہباز شریف کورونا کا بہانہ کرتے رہے ہیں، کیا آج عدالت میں کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ نہیں تھا؟۔ وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ عدالت نے شہباز شریف کی ضمانت منظور کی ہے اور ہم عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، شہباز شریف کی 17جون تک ضمانت منظور ہوئی ہے، آگے کیا کریں گے، تاریخ کو تو گزرنا ہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 866375
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش