0
Wednesday 3 Jun 2020 17:12

سندھ میں ایک دن کے دوران کورونا کے ریکارڈ 1824 نئے کیسز، 1284 کا تعلق کراچی سے

سندھ میں ایک دن کے دوران کورونا کے ریکارڈ 1824 نئے کیسز، 1284 کا تعلق کراچی سے
اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں کورونا کی وبا نے اپنے پجنے مضبوطی سے گاڑ لیے ہیں اور ایک دن کے دوران ریکارڈ 1824 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا وبا کی تازہ ترین صورت حال سے متعلق اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ مراد سید علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پہلی مرتبہ سب سے زیادہ 7547 ٹیسٹ کیے گئے اور سب سے زیادہ 1824 نئے کیسز سامنے آئے، 1824 نئے کیسز میں سے 1284 کا تعلق کراچی سے ہے، سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 32 ہزار910، جبکہ کراچی میں 26 ہزار 78 ہوگئی، صوبے بھر میں 487 افراد نے اس مرض کو شکست دے دی ہے، جس کے بعد صحتیاب افراد کی تعداد 16 ہزار 22 ہوگئی ہے۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 29 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 555 ہوگئی ہے، اس وقت 367 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، جن میں سے 56 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 866396
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش