0
Wednesday 3 Jun 2020 17:18

طیارہ حادثے تحقیقات میں مزید پیشرفت، سول ایوی ایشن سے تمام ریکارڈ طلب

طیارہ حادثے تحقیقات میں مزید پیشرفت، سول ایوی ایشن سے تمام ریکارڈ طلب
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ہونے والے پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے دائرہ کار میں مزید پیشرفت کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق طیارے حادثے کی تحقیقات کے پیش نظر ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ کے احکامات کی روشنی میں سول ایوی ایشن سے ایئرٹریفک کنٹرولر، فائربریگیڈ سمیت ایمرجنسی میں استعمال ہونے والا تمام ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اے اے آئی بی نے اپنی تحقیقات کا دوسرا مرحلہ مکمل طور پر ٹریفک کنٹرولرز پر مرکوز کر دیا، پی کے 8303 کی کپتان اور ایئرٹریفک کنٹرولر کے درمیان گفتگو کا ریکارڈ بھی ہنگامی بنیادوں پر مانگا گیا ہے، جبکہ حادثے والے روز گراؤنڈ پر موجود شعبہ فائر اور متعلقہ شعبوں کی گفتگو کا ریکارڈ بھی دیا جائے۔

بیلی لینڈنگ کے بعد ایمرجنسی رسپانس کیلئے تیار ہونے والی گاڑیوں کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن کی جانب سے باضابطہ طور پر خط بھی تحریر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنا تمام ریکارڈ فوری طور پر تحقیقاتی ٹیم کو فراہم کریں، تحقیقاتی ٹیم نے ایئرٹریفک کنٹرولر کی لاک بک کا ریکارڈ پہلے ہی طلب کر چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 866397
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش