0
Wednesday 3 Jun 2020 17:55

کورونا لاک ڈاؤن، سندھ میں اسکول فیس میں 20 فیصد رعایت برقرار رکھنے کا حکم جاری

کورونا لاک ڈاؤن، سندھ میں اسکول فیس میں 20 فیصد رعایت برقرار رکھنے کا حکم جاری
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ اسکول فیس میں 20 فیصد رعایت برقرار رکھی جائے، عدالت نے رعایتی فیس کا طریقہ کار وضع کرنے کیلئے فریقین کو مشاورت کی ہدایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائيکورٹ ميں اسکول فيس ميں رعايت سے متعلق سماعت ہوئی۔ سندھ ہائیکورٹ نے لاک ڈاؤن کے دوران اسکول فیس میں 20 فیصد رعایت برقرار رکھنے کا حکم دیا۔ جسٹس عمر سیال نے کہا کہ درخواست دہندہ اسکولز کے بچے ایلیٹ کلاس سے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جو 80 فیصد فیس ادا کر سکتے ہیں، ان کیلئے مزید 20 فیصد ادائیگی مسئلہ نہیں۔ والدین کی جانب سے وکیل کا کہنا تھا کہ بیشتر والدین لاک ڈاؤن کی وجہ سے پوری فیس ادا نہیں کر سکتے۔ سندھ ہائیکورٹ نے فیس ادا نہ کرنے والے بچوں کو بے دخل نہ کرنے کا حکم برقرار رکھا۔ ایڈوکیٹ جنرل سندھ کا کہنا تھا کہ کئی والدین کو رعایتی فیس ادا کرنے میں بھی شرم آئے گی، یہ واضح ہونا چاہيئے کہ حکومتی آرڈیننس معطل نہیں ہوا، اسکول مالکان واؤچر پر لکھ دیں، جو مکمل فیس ادا کرنا چاہتے ہیں، وہ کریں، سندھ حکومت کا قانون فالو کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 866402
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش